چیئرمین نیب کو ہٹانے کیلئے لیگی رہنما کی درخواست رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کردی

اسلام آباد (آن لائن+این این آئی) رجسٹرار سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی طرف سے چیئرمین نیب کو ہٹانے کیلئے دائر کردہ درخواست اعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کردی ۔ نواز شریف کے بیرون ملک رقم منقل کرنے کے معاملے پر نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے بعد مسلم لیگ ن جاپان کے صدر نور اعوان کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں چیئرمین نیب کو ہٹانے کی استدعا کرتے ہوے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیئرمین نیب کا رویہ جانبدارانہ ہے ، چیرمین اور نیب کی جانب سے نواز شریف کیخلاف جھوٹی من گھڑت خبر پر اعلامیے کے اجراء پر ادارے کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعترارض عائد کی ہے کہ درخواست گزار نے اس معاملے پر کسی مناسب فورم سے رجوع نہیں کیا ۔ اس کی وجوہات بھی نہیں بتائیں۔ فراہم کیا گیا سرٹیفکیٹ سپریم کورٹ رولز کے مطابق نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...