اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری نثار نے کہا ہے کہ غصہ اور تصادم کسی سیاسی کا حل نہیں ہوتا، مسلم لیگ (ن) کو بطور پارٹی موجودہ صورتحال پر ٹھنڈے دل سے سوچنا چاہئے۔ یہ امر تشویشناک ہے کہ پہلے ہماری حکومت میں ختم نبوتؐ کا مسئلہ بنا، اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں۔ سیاستدان کا کام اپنے اصول پر رہ کر راستہ نکالنا ہے۔ محاذ آرائی کا سلسلہ جاری رہا تو صرف پارٹی ہی نہیں ملک کو بھی شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔ لائحہ عمل صحیح نہ کیا گیا تو پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔