ایس ایس پی تشدد کیس، وفاق نے عمران خان کی بریت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاق نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کا فیصلہ چیلنج کردیا۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2014 کے پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران اس وقت کے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کے کیس میں عمران خان کو بری کیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاق نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان کی بریت کا فیصلہ چیلنج کردیا ۔وفاق نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ۔وفاق کی اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان کو ایف آئی آر میں خاص کردار کے ساتھ ملزم نامزد کیا گیا، ان کا جرم ثابت کرنے کے لیے شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں۔سرکار کی اپیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...