نواز شریف مودی کی زبان بول کرہماری مہم چلارہے ہیں :عمران

فیصل آباد+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے فیصل آباد سے ایم این اے غلام رسول اور ایم پی اے ساہی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ غلام رسول ساہی نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا اور عمران خان کو فیصل آباد دورے کی بھی دعوت دی۔ لیہ سے ایم پی اے سردار قیصر عباس مگسی بھی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ عمران نے شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ ادھر عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی کرپشن بچانے کیلئے مودی کی زبان بول رہے ہیں، مودی کی بولی بولنے سے مزید لیگی ارکان پارٹی چھوڑیں گے، نواز شریف نے تحریک انصاف کیلئے کام آسان کر دیا۔ نواز شریف کاروباری مفادات کیلئے مودی سے اظہار محبت کر رہے ہیں۔ نواز شریف مودی کی زبان بول کر پی ٹی آئی کی مہم چلا رہے ہیں، ن لیگ سے اتنی بڑی تعداد میں لوگ نکلیں گے کہ انہیں شاید پی ٹی آئی بھی نہ لے سکے۔فاٹا کے خیبر پی کے میں انضمام اور غیرمعمولی سیاسی صورتحال پر آج 17 مئی کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے اراکین اجلاس میں شریک ہوں گے قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں فاٹا کے انضمام کے بارے میں قانون سازی پر غور کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...