شمالی کورین رہنما، ٹرمپ ملاقات منسوخی کی دھمکی، تعلقات بہتر ہونے کی امید دم توڑنے لگی

May 17, 2018

واشنگٹن (صباح نیوز+ نیٹ نیوز) شمالی کوریا نے کم جونگ ان اور ٹرمپ کی آئندہ ماہ ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی دیدی۔ اس کی وجہ آج سے امریکہ اور جنوبی کوریا میں شروع ہونے والی فوجی مشقیں ہیں جن میں 100 کے قریب جنگی جہاز حصہ لیں گے۔ بی 52 بمبار اور ایف 15 جیٹ طیارے بھی شامل ہیں۔ دونوں ممالک نے موقف اختیار کیا یہ مشقیں صرف دفاعی مقاصد کیلئے ہیں۔ یہ مشقیں 1953ء میں کئے معاہدے کے تحت ہورہی ہیں، اب سردمہری کا شکار تعلقات پر پھر برف پڑ گئی ہے۔

مزیدخبریں