ملک اعلامیوں سے نہیں‘ حقیقت سے چلتے ہیں: کیپٹن (ر) صفدر

اسلام آباد (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے بدھ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ نواز شریف نے ذہانت اور دانشمندی سے حکومت کی۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ ڈان لیکس میں پرویز رشید کی غلطی نہیں تھی تو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ملک کو چلانے کے لئے پرویز رشید کو عہدے سے ہٹایا گیا، اگر ان کو نہ ہٹاتے تو سی پیک اور ملک میں ترقی نہ ہوتی۔ نوازشریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کو مسترد کیا کیونکہ ملک اعلامیوں سے نہیں حقیقت سے چلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) دوبارہ حکومت بنائے گی۔

ای پیپر دی نیشن