رسالپور(نامہ نگار) وزیر اعلی پرویز خٹک کے رسالپور تا جہانگیرہ روڈ کے افتتاح کے دوران غلہ ڈھیر کورونہ کے مقام پر کارکنوں نے مشتعل ہو کر شدید احتجاج کیا اور وزیر اعلی پرویز خٹک کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ جلوس کی شکل میں آئے کارکنوں نے سیاح جھنڈے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے اور تحریک انصاف کے جھنڈے کو نذر آتش بھی کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی احتجاج کرنے والوں کیساتھ الجھ پڑے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ آپ لوگوں نے کالی جھنڈیاں کیوں اوپر کی ہیں جس کو ووٹ دینا ہے ووٹ دوجس پر کارکن برہم ہو گئے اور پی ٹی آئی کے جھنڈے اتار کر جلا دیئے کارکنوں نے گو خٹک گو اور گو عمران گو کے نعرے بھی لگائے۔ دریں اثنائوزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے رسالپور تا جہانگیرہ روڈ کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں پی کے 61 کے امیدواروں نے بھی شرکت کی جس میں گلریز حکیم خان ۔ساجد مشوانی ۔سکندر خان ۔ملک ابرار ناظم اعلی لیاقت خٹک اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا کہ اس روڈ کا افتتاح پہلے ہوچکا ہے اور کئی جگہوں پر کام بھی مکمل ہوچکا ہے جو کام باقی رہ گیا ہے انشاء اللہ وہ بھی بہت جلد مکمل ہوجائے گا اللہ کے فضل سے خیبر پختونخوا میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں جو کہ گزشتہ حکومتوں کے لئے ایک چیلنج ہے 70 سالوں میں جو کام مختلف پارٹیا ں نہیں کرپائی تحریک انصاف نے کردئے ہم عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں اور تبدیلی کے دعوے عوام کے سامنے ہیں عوام کی سہولیات کے لئے نئے منصوبوں پر غور جاری ہیں اور انشاء اللہ 2018 کے انتخابات میں کامیابی کے نئے منصوبوں پر عملی طور پر کام شروع کرینگے بعد ازاں وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے رسالپور۔مصری بانڈہ۔نندرک۔مغلکی کے عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس روڈ کے بننے سے ان علاقوں کے عوام کو کافی فائدہ ہوگا ۔
وزیراعلیٰ کے رسالپور جہانگیرہ روڈ کے افتتاح کے دوران کا رکنوں کا احتجاج، پی ٹی آئی پرچم نذر آتش
May 17, 2018