پارلیمان کو اندھیرے میں ڈبونے والی حکومت لوڈشیڈنگ کیسے ختم کر سکتی ہے؟ شیری رحمان

May 17, 2018

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمان کو اندھیرے میں ڈبونے والی حکومت ملک سے اندھیرے کیسے ختم کر سکتی ہے، آدھے ملک میں بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ سے غائب ہے جبکہ آدھے ملک میں پہلے سے موجود نہیں تھی، اسلام آباد میں بجلی نہ ہونا دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے گا، بجلی کی مکمل بحالی میں ناکامی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ بریک ڈاؤن کی تحقیقات کرائی جائے اوراس کی وجوہات اور تمام حقائق سامنے لائے جائیں۔سخت گرمی میں بجلی کا نہ ہونا حکومت کی نا اہلی کا ثبوت ہے۔حکومت نے اندھیرے مٹانے کا وعدہ کیا تھا یا بجلی مٹانے کا۔ اسلام آباد میں پوری دنیا کے سفارتخانے موجود ہیں۔

مزیدخبریں