سرکاری گندم خوردبرد کیس، صوبائی وزیر اسفند یار کاکڑ کی نیب کوئٹہ پیشی سماعت 24مئی تک ملتوی

May 17, 2018

کوئٹہ(آن لائن) احتساب عدالت کوئٹہ میں سرکاری گندم خورد برد کیس میں سابق صوبائی وزیر اسفند یار کاکڑ اور دیگر پیش ہوئے استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت کوئٹہ ٹو کے جج پذیر احمد بلوچ کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر خوراک اسفندیار کاکڑ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران گواہ محمد صابر کا بیان قلمبند کیا گیا آئندہ سماعت پر گواہ کے بیان پر جرح مکمل کی جائے گی عدالت نے کیس کی سماعت 24 مئی ملتوی کردی گئی سابق صوبائی وزیر خوراک و دیگر ملزمان پر قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

مزیدخبریں