نواز شریف مس گائیڈڈ میزائل، خود کش مشن پر چل پڑے:پی ٹی آئی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز شریف مس گائیڈڈ میزائل کی طرح خود کش مشن پر نکل پڑے ہیں انہیں ملکی مفادات سے کوئی غرض نہیں اور وہ خود کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑے کئے جانے کا بدلہ پوری قوم سے لینا چاہتے ہیں اسی لئے کرپشن کیسز میں صفائی نہ دے پانے والے نااہل شخص نے ملک کی راہوں میں کاٹنے بچھانے شروع کر دیئے ہیں نواز شریف کی طرف سے قومی سلامتی کونسل کے بیانئے کو مسترد کیا جانا انتہائی خطرناک ہے انہیں ہوش کے ناخن لینا چاہئیں اور اعلیٰ عدالتوں کے بعد قومی اداروں پر عدم اعتماد کی روش اختیار نہیں کرنی چاہئے۔ فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ بدترین لوڈ شیڈنگ نے شوباز شریف کے ہزاروں میگا واٹ بجلی کی پیداوار کا پول کھول دیا ہے شریف برادران کی کمیشن والی اورنج لائن کے نیچے غریب پانی اور بجلی کو ترس رہے ہیں انہیں ترقی کے بھاشن دیتے ہوئے شرم آنی چاہئے وہ اپنے شاہی محلات سے باہر نکلیں تو انہیں بدترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اپنی بیڈ گورننس کا پتا چلے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...