سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے نائب وزیر اعلی کویندر گپتا نے کہا ہے کہ کشمیر پر پاکستان سے بات چیت کا وقت ابھی نہیں آیا ہے جبکہ بھارت کی طرف سے ہمسایہ ملک کو بات چیت کی پیش کش نہیں کی جائے گی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ اکہ پاکستان کے ساتھ بات چیت ہونی چاہئے لیکن پیش کش وہاں سے ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کے لئے پاکستان ہاتھ بڑھائے گا ہم نے دوستی کے بڑے ہاتھ بڑھائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ابھی بات چیت کا وقت نہیں آیا۔کشمیر میں آئندہ حکومت بی جے پی کی ہو گی۔
پاکستان سے بات چیت کا ابھی وقت نہیں آیا: کویندر گپتا
May 17, 2018