ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت ان کی پوری حکومت کے علم میں بھی نہیں تھا کہ نواز شریف اس طرح کا انٹرویو دے کر اپنے اور پارٹی کے لیے مشکلات بڑھا دینگے اسی لیے اس معاملے پر کوئی حکومتی وزیر بولنے کو تیار نہیں۔ مشکل وقت میں ہمیشہ
شہباز شریف نے دفاع کیا بھائی کا بھی اور پارٹی کا بھی۔۔۔بندہ پوچھے اسی اخبار اورصحافی کے ساتھ بلنڈر کی چونڈی کس نے وڈی تھی اپنی ہی فوج کو دنیا بھر میں رسوا کرنے سے کیا سیاست بچ جائے گی ؟بزرگ صحافی شامی صاحب کہتے ہیں کہ جو صورتحال پیدا ہو رہی ہے اس سے لگتا ہے کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے وظائف جاری ہیں کہ وہ ایک پیرنی ہیں اور اس لیے وہ عملیات اور وظائف کرتی رہتی ہیں،لگتا ہے کہ ان کے عملیات کی وجہ سے نواز شریف سے یہ چیزیں سرزد ہو رہی ہیں ،نواز شریف کا بیان بہت بڑی غلطی ہے۔سینئر صحافی نے مزید کہا کہ عمران خان کا راستہ خود نواز شریف کے ہاتھوں صاف ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف نے گزشتہ روز انگریزی قومی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے عسکریت پسندوں نے ہندوستان میں جاکر ممبئی حملے کیے۔جس میں 150 لوگ ہلاک ہوئے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ابھی تک عدالتوں میں انکوائری چل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک حکومت کا ہونا ضروری ہے۔ اس وقت تین متوازی حکومتیں کام کررہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے بیان پر حکومت کی مخالف سیاسی جماعتوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ جس پرمسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء ماروی میمن نے چودھری نثارکے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی معاملے پرچودھری نثارکا بیان حب الوطنی اورحقائق پرمبنی ہے۔ادھرنواز شریف کی نااہلی نے عمران خان کو بشریٰ بی بی کا اور بھی زیادہ معتقد بنادیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی عمران خان سے پہلی ملاقات پی ٹی آئی ورکر عون چودھری نے کرائی۔ عون چودھری اور اس کی سابقہ منکوحہ اداکارہ نور بشری بی بی کے مرید ہیں۔بشریٰ بی بی کی روحانی طاقتوں کا ذکر عون چودھری کئی بار عمران خان سے کر چکاتھا۔ اس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے چند مرتبہ پاکپتن جا کر بشریٰ بی بی سے ملاقاتیں کیں۔ جب پانامہ سکینڈل میں شریف خاندان کا نام منظر عام پر آیا تو اس پر مشورہ کیلئے بھی عمران خان نے بشریٰ بی بی سے روحانی رہنمائی طلب کی۔ذرائع کے مطابق چند روز بعد بشریٰ بی بی نے روحانی حساب کتاب کرکے کپتان کو بتایا کہ حکمران کے خلاف کرپشن تحریک شروع کرنے کیلئے یہ سعد گھڑی ہے اور اس تحریک سے نواز شریف کی وزارت عظمیٰ چلی جائے گی اور پی ٹی آئی کو عروج ملے گا۔ جبکہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد بشریٰ بی بی نے عمران خان کو بتایا کہ اگروہ الیکشن سے قبل تیسری شادی کرلیں تو اس سے ان کے وزیراعظم بننے میں حائل رکاوٹ دور ہوجائے گی۔ خیر چنانچہ تیسری شادی ہو گئی۔ اب یہ کہنا کہ پیرنی صاحبہ کے کسی روحانی عمل نے نواز شریف کا بیڑا غرق کرنے کی کوشش کی تو ضعیف العتقادی کی اس سے زیادہ کیا مثال ہوگی ؟ جمائما کا گھر کس نے برباد کیا ؟ نواز شریف خود کش بمبار ہیں۔ انہیں کسی کالے
جادو کی ضرورت نہیں ان کے اپنے عمل ان کے لئے کافی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خاور فرید مانیکا سے شادی کرنے والی بشریٰ وٹو کو ابتدا میں روحانیت سے کوئی لگائو نہیں تھا، تاہم ایک مرشد سے ملاقات نے ان کو بدل دیا۔ ان مرشد نے ہی آگے جا کر بشریٰ بی بی کو چند ایسے وظائف سکھائے جن کے پڑھنے اور چلہ کشی سے انہوں نے موکلات کو قابو کیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بشریٰ بی بی کے پاس ایک سے زائد موکل ہیں اور ان کے ذریعے بھی وہ لوگوں کا روحانی علاج کرتی ہیں جس میں جادو ٹونے کا توڑ بھی شامل ہے۔یہ ’’ موکلات ہمزاد‘‘کیا ہوتے ہیں۔؟ہمزاد انسان کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔ قرآن و احادیث میں تفصیل موجود ہے۔سائے کی طرح انسان کے ساتھ ہوتا ہے۔ تفسیر ابنِ کثیر میں قصہ ابلیس کے ضمن میں حدیث بیان کی گئی ہے،،کہ جب اللہ پاک نے ابلیس کو مہلت دی اور اس نے قسم کھائی کہ وہ انسان کو بہکائے گا اور اللہ پاک نے یہ چیلنج قبول کر لیا کہ تو اپنی تمام قوتوں سمیت جس طرح چاہے کوشش کر لے(بنی اسرآئیل 64 )تو اس نے کچھ اختیارات طلب کیے اللہ نے فرمایا،،انسان کے ہر بچے کے ساتھ تیرا بچہ پیدا ہو گا،،تجھے ان کے دل تک رسائی دی جائے گی،اور تو خون کی طرح ان کے بدن میں دوڑے گا۔انسان کے بچے کے ساتھ پیدا ھونے والا،جن کا بچہ ،انسان کا ہمزاد (ساتھ پیدا ھونے والا) ہوتا ہے،،یہ شکل و صورت میں،بالکل اس انسان سے مشابہ ہوتا ہے،،علم و معلومات و جذبات و احساسات میں اْس کی حیثیت ایک بیک اپ ہارڈ ڈسک کی ہوتی ہے،جو آپ ہیں وہ بھی وہ ہے،قرآن حکیم میں سورہ رحمان اور دیگر جگہوں پر یہی جن نما ہمزاد مخاطب ہیں۔۔۔۔ہرعامل ہمزاد یا موکل کے ذریعے ہی کام لیتا ہے۔ جیسے ہی اسے حاضر کیا جاتا ہے۔ یہ فوراً ہی معلومات مہیا کرتاہے اور دوسرے ہمزاد سے رابطہ کر کے بہت کچھ معلوم کر سکتا ہے۔ہمزاد ماضی کی خبر بھی رکھتا ہے، جبکہ مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں بتا سکتا۔ لوگوں کو ان کے ماضی اور حال سے متعلق چند باتیں بتا کر حیران کردیا جاتا ہے۔ہمزاد شیطان یا جن میں سے ہیں۔اسلام کے مطابق شیطان/جن ایک ان دیکھی مخلوق ہے جو ایک دوسرے کے کندھوں پر سوار ہو کر سیڑھی کی طرح پہلے آسمان تک پہنچ جاتے ہیں تاکہ اللہ جو اپنے فرشتوں کو وحی بیان کر رہا ہے، اس کو چپکے سے سن سکیں۔ چنانچہ اللہ نے ان جنوں/شیاطین سے وحی کو بچانے کے لیے شہاب ثاقب کو ان جنوں/شیاطین پر مارنا شروع کر دیا ہے۔
سورہ 15، آیت 16 تا 18:میں ہے’’یہ ہماری کار فرمائی ہے کہ آسمان میں ہم نے بہت سے مضبوط قلعے (برج) بنائے، اْن کو دیکھنے والوں کے لیے مزین کیا۔ اور ہر شیطان مردود سے ان کو محفوظ کر دیا۔ کوئی شیطان ان میں راہ نہیں پا سکتا، الا یہ کہ کچھ سن گن لے لے۔ اور جب وہ سن گن لینے کی کوشش کرتا ہے تو ایک روشن شہاب اْس کا پیچھا کرتا ہے۔انسان کے بارے میں اس کا ہمہ وقت ساتھی ہمزاد انسان کی عادات خصائل سے آگاہ ہوتا ہے۔ہمزادکو عمل نوری سے تسخیر کیا جا سکتا ہے۔مقام تنہائی ، یکسوئی اور قوت اختیاری کی ضرورت ہے۔ مقام کی تنہائی ، پاک و پاکیزگی ، مقام اور جسم کو معطر رکھنا بھی ضروری ہے۔ ہمزاد سے رابطہ ایک علمی فن ہے۔ہمزاد کو مسخر کرنے کے لئے خاص وظائف اور چلے کئے جاتے ہیں۔۔لیکن نواز شریف پر بشریٰ بی بی کے کسی روحانی عمل کا اثر نہیں ، موصوف خود ساختہ مسائل کا شکار ہیں۔ نواز شریف کے ملتان لیکس بیان کے بارے میں بس اتنا کہہ سکتے ہیں‘‘
کجھ شہر دے لوگ وی ظالم سن
کجھ سانوں مرن دا شوق وی سی
میاں صاحب پر بھی روحانی عملیات کے اثرات۔۔۔؟
May 17, 2018