ماہ صیام سے تقویٰ و پرہیزگاری کا درس ملتا ہے: ڈاکٹر راغب نعیمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ ماہ صیام سے تقویٰ و پرہیز گاری کا درس ملتاہے۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادات کا اہتمام کرنا چاہئے۔رمضان میں قرآن سے تعلق بڑھانا چاہئے،اس مقدس مہینے میں جہنم کے دروازے بند اور جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزمام صیام کی آمدپر اپنے پیغام میں کیا۔ رمضان قرآن کا مہینہ ہے اور قرآن عظیم الشان کے اندر ہمارے لئے مکمل ہدایت اور ہر قسم کی رہنمائی موجود ہے۔ روزہ کا مقصد روح کو بیدار کرنا اور ضبط نفس ہے۔روزہ انسان میں تقویٰ پیدا کرتا ہے اور اللہ کو تقویٰ بے حد پسند ہے۔ رمضان کی ساعتوں، رحمتوں اور برکتوں کو زیادہ سے زیادہ سمیٹا جائے۔

ای پیپر دی نیشن