گوجرانوالہ: رقم خورد برد کرنے پر سول ناظر کو 30 سال قید ،30 لاکھ روپے جرمانہ

May 17, 2018

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) عدالت نے سرکاری رقم خورد برد کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سول ناظر کو تیس سال قید اور تیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا، سپیشل جج اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈویژن ملک مشتاق الٰہی نے تھانہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ کے مقدمہ میں ملوث سول ناظر سیشن کورٹس سیالکوٹ اللہ رکھا کو سرکاری رقم چھتیس لاکھ روپے خورد برد کرنے کا جرم ثابت ہونے کی بناء پر مختلف دفعات کے تحت تیس سال قید اور تیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا جبکہ عدم ادائیگی جرمانے کی صورت میں مجرم کو مزید قید بھگتنا ہو گی، استغا ثہ کے مطابق مجرم نے 2015 میں نیلامی اور عدالتوں سے ہونیوالے جرمانوں کی مد میں اکٹھی چھتیس لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کروانے کی بجائے خورد برد کر دی تھی۔

مزیدخبریں