سادھو کے: اوزار کیوں گم کئے؟ ورکشاپ مالک نے 3 کمسن شاگروں کو مرغا بنا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کردی

سادھوکے(نامہ نگار) ورکشاپ مالک نے کمسن شاگردوں کو مرغا بنا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کردی۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز نواحی گائوں دراجکے میں موٹر سائیکل ورکشاپ مالک شکیل نامی شخص نے اپنے تین کم سن شاگردوں کو دکان سے اوزار گم ہونے پر ایک گھنٹہ سے زائد مرغا بنائے رکھا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی شہر و گردونواح میں کمسن بچوں سے محنت مزدوری کے کھلے عام سلسلے پر متعلقہ اداروں کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن