کاربن کے اخراج کی روک تھام قومی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ)پاکستان کی وزارتِ برائے ماحولیاتی تبدیلی کے تحت جنگلات کی کمی اور کٹائی اور اس کے نتیجے میں ہونے والے کاربن کے اخراج کی روک تھام کے لئے قومی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ قومی حکمت عملی اسلام آباد میں وزارت ماحولیات کے تحت ہونے والے ایک مشاورتی اجلاس میں طے کی گئی۔ ایک سال سے زائد عرصہ پر محیط مشاورتی عمل کے بعد تیار کردہ قومی حکمت عملی کو شراکت داروں کے ساتھ مل کے حتمی شکل دی گئی۔ قومی حکمت عملی فن لینڈ کی کمپنی انڈوفور اور "چِپ" ٹر یننگ اینڈ کنسلٹنگ پاکستان نے تیار کی ہے ۔حکمت عملی کا بنیادی نقطہ جنگلات کی کٹائی سے ہونے والے کاربن کے اخراج کی روک تھام، جنگلات کی کمی پر قابو پانا ، گرین ہاوْس گیسوں کی کمی کرنا تاکہ ماحولیاتی تبدیلی کا سد باب کیا جا سکے جس کی وجہ سے عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ قومی منصوبہ بندی میں جنگلات کے موثرحفاظت ، ماحولیاتی تنوع کا تحفظ اور جنگلات کے پائدار انتظام پر زور دیا گیا ہے۔اسی کانفرنس میں ھیگلر بیلی پاکستان اور کلا ئمٹ لا اینڈ پالیسی نے بھی REDD پلس سے متعلق دیگر لوازمات پیش کئے۔ آخر میں نیشنل ریڈ پلس آفس کے ڈاکٹر محمد اکبر اور چپ ٹریننگ اینڈ کنسلٹنگ کے محمد طیب نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...