پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات آج سے ہونگی

May 17, 2018

لاہور (آئی این پی) لاہور سمیت پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات آج 17 مئی سے ہو رہی ہیں، سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے بچے آخری روز پڑھائی کریں گے، بچوں نے چھٹیاں بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریاں کر لیں۔محکمہ تعلیم پنجاب نے 17 مئی سے 10 اگست تک گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے سکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، یہ سوچ کر بچے خوشی خوشی سکول آئے اور ان کے چہرے چھٹیوں کے تصور سے بہت چمک رہے تھے۔بچوں نے چھٹیاں منانے کی پلاننگ بھی کر لی ہے، کسی نے مری جانا ہے تو کوئی نانی کے گھر جائے گا۔ دوسری جانب پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے طلبا اداس ہے کیونکہ ان کی چھٹیاں امتحانات ختم ہوتے ہی شروع ہونگی۔

مزیدخبریں