یہ اندھیر ا اندھیرا کیوں ہے؟ نواز شریف: آپ کے آتے ہی بجلی چلی گئی‘ صحافی

اسلام آباد (چوہدری شاہد اجمل) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کے خلاف نیب کی جانب سے دائر العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کے دوران بجلی چلی گئی‘ احتساب عدالت کے جج نے ایمرجنسی لائٹس میں سماعت کی۔ بدھ کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں پیشی کے موقع پر بجلی چلی گئی، سابق وزیراعظم میڈیا سے گفتگو سے فارغ ہونے کے بعد کمرہ عدالت میں داخل ہوئے تو سوال کیا کہ یہ اندھیرا اندھیرا کیوں ہے؟، اس پر صحافی نے جواب دیا کہ آپ کے آتے ہی بجلی چلی گئی ہے، اس پر احتساب عدالت کے جج نے ایمرجنسی لائٹس میں سماعت کا آغازکردیا۔ جج محمد بشیر نے کہا کہ لائٹ نہیں ہے، آج یو پی ایس چل رہا ہے۔ ایک صحافی نے میاں نواز شریف سے سوال کیا کہ کیا شہباز شریف آپ کے ساتھ ہیں، جس پر میاں نواز شریف خاموش رہے جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ شہبار شریف ہمارے ساتھ ہیں، سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت آئے تو عدالت میں موجود لیگی رہنمائوں نے نواز شریف کی گاڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی لیکن نواز شریف کے سکیورٹی سٹاف نے لیگی رہنمائوں اورکارکنوں کو دھکے دے کر ایک طرف کر کے انہیں نواز شریف کی گاڑی سے ایک طرف دھکیل دیا، اس موقع پر موجود لیگی خواتین کو بھی دھکم پیل کا سامنا کرنا پڑا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...