پشاور سی این جی پمپ پر دھماکہ 3افراد زخمی

May 17, 2018

پشاور (آئی این پی) پشاور میں سی این جی پمپ پر دھماکے سے 3افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر سی این جی پمپ پر دھماکہ ہوا ، دھماکے کے باعث تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے بعد آگ لگنے سے سی این جی کا دفتر اور دکان تباہ ہو گئی ہے تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں