ڈالمیا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ بچی زخمی
کراچی(کرائم رپورٹر) عزیز بھٹی کے علاقے ڈالمیا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کمسن بچی زخمی ہوگئی‘12 سالہ ثناء کو نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی جس کے بعد اسے جناح اسپتال پہنچایا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔