رمضان المبارک کے پہلے روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب رہی، شہریوں نے اندھیرے میں سحری کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کورنگی اور لانڈھی کے مختلف علاقوں، گلشن اقبال، گارڈن، لیاقت آباد، نارتھ کراچی، سرجانی ٹان اور فیڈرل بی ایریا سمیت کئی علاقوں میں بجلی معطل رہی۔دوسری جانب کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے کہا کہ شہر میں کہیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔ ترجمان کے الیکٹرک نے کہاکہ ایک یونٹ پر کام کے باعث کچھ علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کی جارہی ہے، لہذا مقامی فالٹ کو لوڈشیڈنگ نہ کہا جائے۔دوسری جانب کراچی میں رمضان کے پہلے ہفتے کے دوران شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بند ہونے کے سبب 8 دن تک پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔پہلے روزے کو دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے شہروں راولپنڈی، لاہور ، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال میں بارش کی پیشگوئی کی گئی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے شہروں کوئٹہ اور ژوب سمیت خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024