آج قوموں کا دفاع توپوں سےنہیں معیشت سے ہوتا ہے:احسن اقبال

 وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع میں شہید ہونے والے خوش قسمت ہیں‘ ایک دشمن نے مجھ پر گولی چلائی ‘ اپنے تمام شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں۔انسداد دہشت گردی فورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے بربادی کے مناظر دیکھے ،آج قوموں کا دفاع توپوں سےنہیں معیشت سے ہوتا ہے.صبر کا پیمانہ لبریز ہوا دہشت گردوں نے ہمارے ملک کو خون میں نہلایا۔ ایک دشمن نے مجھ پر گولی چلائی۔ وطن کے دفاع میں شہید ہونے والے خوش قسمت ہیں۔ عوام کو اپنے سکیورٹی اداروں پر فخر ہے۔ دہشت گردی کے خلاف حتمی جنگ جیتنا ابھی باقی ہے۔ چھ مئی کو ایک بزدل نے مجھ پر گولی چلائی تھی۔ دہشت گردوں نے ہمارے مستقبل کو نشانہ بنایا اپنے تمام شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن