نوشہرہ : سیکورٹی فورسز کے قافلے پرخودکش حملہ، 2 سیکورٹی اہلکار شہید ، 6 سیکورٹی اہلکاروں سمیت12 افراد زخمی

May 17, 2018 | 19:02

وقار ملک

نوشہرہ کچری چوک ریلوے پھاٹک میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پرخودکش حملہ۔پولیس اور عسکری ذرائع کے مطابق خودکش حملہ میں دو سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ چھ سیکورٹی اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ میں چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق اس علاقے میں کپڑے میں مارکیٹیں ہیں جس کی وجہ سے عام لوگ متاثر ہوں ۔پولیس کے مطابق راہگیر دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔سیکورٹی فورسز کے مطابق ایف سی اسکوڈ کا قافلہ آکوڑہ خٹک سے کرم ایجسنسی جارہا تھا کہ نوشہرہ کینٹ کچری چوک ریلوے بھاٹک کے مقام پر سولہ سالہ خودکش حملہ آور نے اپنے اپ کو ایف سی کے قافلے میں شامل جیپ سے ٹکرا دیا جس سے زوردار دھماکہ ہوا پورا علاقہ لرز آٹھا ۔خودکش حملے کی وجہ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی ۔سیکورٹی فورسز نے موقعہ پر پہنچ کر علاقے کو گیرے میں لے لیا۔مال روڈ اور ملحقہ راستے بند کردیے گئے ۔سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کا چہرہ ٹانگیں اور ایک بازو قبضہ میں لیکر ڈی این اے کے لیے لیبارٹری بھیج دئے گئیں ہیں۔سیکورٹی فورسز کے قریبی ذرایع کے مطابق حملہ آور کے چہرے کی مکمل شناخت کے قابل ہے چہرے سے افغانی ظاہر ہورہا ہے۔حملے کے بعد ریسکیو 1122 کی فائربرئگیدز نے حملے میں تباہ شدہ گاڑی میں آگ بجھائیں ۔آرمی اور ریسکیو 1122 کی ایمبولنسز نے زخمیوں کو سی ایم ایچ نوشہرہ منتقل کیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسٹیشن کمانڈر اور آرمڈ کور کے میجر جنرل بھی موقعہ پر پہنچ گئے۔عسکری زرائع تصدیق کررہے ہیں کہ خودکش حملہ آور کچری کی جانب سے پیدل چل کر اس نے ایف سی کے قافلے کو نشانہ بنایا ۔زرائع کے مطابق مختلف شاپنگ سینٹرز دوکانات اور پلازوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ سمیت احسا س اداروں کے افسران موقعہ پر پہنچ گئے۔زرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کی نعش کو سی ایم ایچ نوشہرہ منتقل کردیاگیا ہے۔شہید اہلکاروں کا تعلق ایف سی  اسکاڈ سے ہے۔دو زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کیاگیاہے۔جہاں سے ابتدائی طبعی امداد کے دونوں زخمیوں کو ہسپتال سے فارغ کردیاگیا۔سی ایم ایچ نوشہرہ کینٹ کے زرایع کے مطابق چھ سیکورٹی اہلکاروں کو داخل کردایاگیاہے جبکہ دو خواتین اور چار سول زخمی افراد کو طبعی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیاگیاہے۔سی ایم ایچ نوشہرہ میں زخمیوں کی فہرست لگادی گی ہے جس کے مطابق آفاق احمد ،بنویر ،مسماة نورین ،مسماة راشدہ،بشیر ،ایس سی جواد علی ،اید سی ہارون،ایف سی صبیح اللہ، ایف سی زیشان ،ایف سی جواد اور ایف سی ہدایت شامل ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ میں دو زخمیوں میں عبدالرحمن ولد عزیز الرحمن سکنہ آمان گڑھ اور عدنان ولد محمد علی سکنہ آباخیل شامل ہیں۔پولیس اورپاک آرمی کے اہلکاروں ار ایجنسیاں نے شواید جمع کرلیں ہیں۔ تھانہ نوشہرہ کینٹ میں انسداد دھشت گردی ایکٹ میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

مزیدخبریں