وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا .اسلام آباد میں ہونیوالے اس اجلاس میں گوادر بندرگاہ اور فری زون کو ٹیکس استثنٰی دینے کیلیے قانون میں ترامیم پر غور کیا گیا ,مجوزہ ترامیم میں بے قاعدگیوں کے خاتمے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی, نجی شعبے میں ایل این جی ڈویلپرز کو ٹرمینل قائم کرنے کے حوالے سے بھی اجلاس میں غور ہوا ,پورٹ قاسم پر صرف محفوظ مقامات پر ایل این جی فلوٹنگ ٹرمینل قائم کیے جا سکیں گے. اجلاس میں پاک عرب فرٹیلائزر کو 35ایم ایم سی ایف ڈی ماڑی شیلو گیس دینے کی تجویز کی بھی منظوری دی گئی. پاک عرب فرٹیلائزر کو 40ایم ایم سی ایف دی ماڑی ڈیپ گیس دینے کی تجویز کی منظوری بھی دی گئی ہے .ایس این جی پی ایل ایس ایس جی سی ایل کی قیمت فروخت، آمدن میں تفریق کے لیے کمیٹی کی منظوری دی گئی ہے. کمیٹی قدرتی گیس کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کا جائزہ لے گی .اجلاس میں ایل پی جی ایئر مکس پلانٹس لگانے کے لیے مختلف مقامات کی منظوری دی گئی. ایل پی جی ایئر مکس پلانٹس ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کے لیے لگائے جائیں گے .ایس این جی پی ایل کے مقامات میں بشام، اپر دیر، کانا، الپوری، اور ترار شامل ہیں ایس ایس جی سی ایل کے لیے دالبندین، تافتان، زہری ، باکر کنٹری اور کلی بلوزئی شامل ہیں. اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز ملازمین کی تین ماہ کی تنخواہوں کے لیے 1140ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
وزیر اعظم کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں گوادر بندرگاہ اور فری زون کو ٹیکس استثنٰی دینے کیلیے قانون میں ترامیم پر غور
May 17, 2018 | 21:05