شاہ محمود کی موٹرسائیکل پر عوامی رابطہ مہم مختلف علاقوں کا دورہ، مسائل پوچھے

ملتان (نیٹ نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے حلقہ این اے 156 میں موٹرسائیکل پر عوامی رابطہ مہم کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ عوام سے ان کے مسائل پوچھے ان کا کہنا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے گلی محلوں کے مسائل حل ہوں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود موٹرسائیکل پر تنگ گلیوں میں گئے اور یونین کونسل 17 اور 19 کے علاقوں شریف پورہ، عثمان پورہ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ انہیں موٹرسائیکل پر دیکھ کر لوگ جمع ہوگئے اور اپنے مسائل بیان کئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...