ویزے کیلئے لاہور مین برانچ کھولیں گے : چینی سفیر، سپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاروں کو مراعات دینگے:عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے چین کے سفیر یائو جنگ نے ملاقات کی ،جس میں پاک چین تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ اور چین کے سفیرنے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، سپیشل اکنامک زونزمیں سرمایہ کاری ،زراعت، ٹیکنیکل ووکیشنل ٹریننگ،سیاحت اور سماجی شعبوںمیںشراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا۔چینی سفیر نے چین کے ویزے کیلئے لاہور میںبرانچ کھولنے کا اعلان کیا اورکہا کہ لاہور میں برانچ کھلنے سے پاکستانی شہریوں کو چینی ویزے کے حصول میں سہولت ملے گی اورچینی ویزے کے لئے برانچ لاہور میںاگلے ماہ آپریشنل ہوجائے گی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ملک ہے۔ نئے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پنجاب حکومت نئے سپیشل اکنامک زونز قائم کر رہی ہے۔سپیشل اکنامک زونز میں چینی سرمایہ کاروں کو مراعات اور سہولتیں دیں گے۔ پاک چین معاشی تعلقات کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے عروج ملے گا۔ چین کی ترقی پاکستان کیلئے رول ماڈل ہے۔ نئے پاکستان کی تعمیر کیلئے چین کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھا یا جائیگا۔ عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کی کارکردگی اور نمبر پلیٹس کے اجراء کے امور میں تاخیر کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس کی کمی کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور مجھے اپنے لوگوں کی مشکلات کا اندازہ ہے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جب تک نمبر پلیٹس کے اجراء کا عمل شروع نہیں ہوتا اس وقت تک بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کو بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے اور جس شخص کے پاس محکمہ ایکسائز کی رسید موجود ہو اس سے نمبر پلیٹس کے بارے میں باز پرس نہ کی جائے۔ اس ضمن میں پولیس کو بھی ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں نمبر پلیٹس کے اجراء کے نظام میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے ترقیاتی منصوبوں سمیت ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ پیکیج کی سخت مانٹرنگ کافیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے کے ترقیاتی منصوبوں سمیت ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ پیکیج کی مانیٹرنگ کیلئے وزیرا علیٰ انسپکشن ٹیم کو ٹاسک دے دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...