آسٹریا: پرائمری سکولوں میں مسلم طالبات کے حجاب لینے پر پابندی

May 17, 2019

ویانا (اے پی پی ) آسٹریا میں پرائمری اسکولوں کی بچیاں اب حجاب استعمال نہیں کر سکیں مقامی ذرائع نے بتایا کہ پارلیمان کے منظور کردہ ایک نئے قانون کے مطابق پرائمری اسکولوں میں ایسے تمام مذہبی اور نظریاتی لباس پہننے پر پابندی ہوگی جن سے سر مکمل یا جزوی طور پر ڈھانپا جاتا ہے حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہودیوں کے کپہ کو اس سلسلے میں استثنیٰ حاصل ہوگا پارلیمان میں ہونے والی ووٹنگ میں حکمران قدامت پسند جماعت اور وی پی اور عوامیت پسندوں نے اس قانون کے حق میں جبکہ حزب اختلاف نے مخالف میں ووٹ دیئے ۔

مزیدخبریں