نوجوت سدھو نے مودی کو کرپشن کرونگا نہ کرنے دونگا پر مناظرے کا چیلنج دیدیا

نئی دہلی(اے پی پی) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگرس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم نریندر مودی کو چیلنج کیا ہے کہ وہ ان کے دعوے نہ کھائوں گا اور نہ کھانے دوں گا پر ان سے بھارت میں کسی بھی جگہ مناظرہ کر سکتے ہیں۔ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نریندر مودی سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے رافیل طیاروں کے سودے میں پیسے لئے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ 2014 ء میں نریندر مودی گنگا کا بیٹا بن کر مرکز میں اقتدار میں آئے لیکن موجودہ انتخابات کے بعد وہ رافیل کے ایجنٹ بن کر واپس جائیںگے۔انہوں نے راہول گاندھی کو بڑی چیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ راہول گاندھی کو توپ اور خود کو اے۔کے۔47 سمجھتے ہیں۔نریندر مودی کو ان کے نعرے نہ کرپشن کروں گا اور نہ کسی کو کرنے دوں گا پر مناظرے کا چیلنچ دیتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ اگر وہ اس مناظرے میں ہار گئے تو ہمیشہ کے لئے سیاست چھوڑ دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن