زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی کمی، 15 ارب 89 کروڑ ڈالر ہوگئے

May 17, 2019

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 89 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ سٹیٹ بینک کے ذخائر 13 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں جس کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 84 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ شیڈول بینک کے ذخائر 6 کروڑ ڈالر اضافے سے سات ارب چار کروڑ ڈالر ہوگئے۔

مزیدخبریں