پاکستان میں پہلی "اویک برین ٹیومر سرجری" کامیابی سے ہمکنار

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)شفا انٹرنیشنل ہسپتال ، اسلام آباد کے کنسلٹنٹ نیوروسرجن ڈاکٹر اکبر علی خان نے حال ہی میں پہلی کامیاب اویک برین سرجری مکمل کی۔ اویک برین ٹیومر سرجری ایک نیوروسرجیکل ٹیکنیک ہے جس میں مریض کو بے ہوش کیے بغیر اسکے دماغ کا ٹیومر نکال دیا جاتا ہے تا کہ دماغ کو کسی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔ڈاکٹر اکبر علی خان نے "اویک برین ٹیومر سرجری" بونیر کے رہائشی60سالہ مریض کی 13مئی2019کو کامیابی سے مکمل کی ۔ ایسے ٹیومر جو دماغ کے اس حصے کے پاس ہوں جہاں سے اہم اعضاء کی حرکت کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن