گلبرگ، 4 سٹار ہوٹل کو بھتے کی پرچیاں، انکار پر تباہ کرنیکی دھمکی

لاہور(آئی این پی) لاہور کے علاقے گلبر گ میں 4 سٹار ہوٹل کو نامعلوم افراد کی جانب سے بھتے کی پرچیاں موصول‘بھتہ نہ دینے پر ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے جس پر انتظامیہ نے مقامی تھانے سے رابطہ کر لیاہے اور مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دیدی ہے ۔ پرچی میں 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا۔ اور کہا گیا کہ بھتہ نہ دینے کی صورت میں اسلاباد کے میرٹ ہوٹل کی طرز کی کارروائی کی جائے گی اور اسے بھی بم سے اڑا دیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن