کوئٹہ (آ ئی این پی)کوئٹہ دھماکے کاایک اورزخمی پولیس اہلکاردم توڑگیا،دھماکے میں شہیداہلکاروں کی تعداد 5ہوگئی۔ تفصیلات کے مطا بق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلایٹ ٹان دھماکے کا ایک اورزخمی پولیس اہلکار عقیل خان سول ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ،جس کے بعدشہدا کی تعداد 5ہوگئی۔پولیس کے مطابق 13مئی کو سیٹلایٹ ٹان میں مسجد کے باہر نماز تراویح کی ڈیوٹی پر مامور آر آر جی پولیس کی2گاڑیوں کے درمیان بم دھماکے میں 4پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے اور پولیس اہلکاروں سمیت 13افراد زخمی ہوگئے تھے ، جمعرات کو سول اسپتال میں زیر علاج شدید زخمی پولیس اہلکار سپاہی عقیل خان ملک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،شہید کی میت نماز جنازے کیلئے پولیس لائن لائینز منتقل کر دی گئی۔