نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کے مگ 21 بائسن سکواڈرن نمبر 51 کے عملے کی وردی پر ’’میزائلوں کو چکمہ دینے والے اور فالکن طیاروں کے قاتل‘‘ کا خصوصی بیج سج گیا۔ رپورٹ کے مطابق سکواڈرن نمبر 51 کو یہ اعزاز 27 فروری کو فضائی جھڑپ کے دوران ونگ کمانڈر ابھی نندن کی جانب سے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے پر دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا سکوئی 30 سکواڈرن کو صرف ’’میزائلوں کو چکمہ دینے والا‘‘ کے خصوصیڑ بیج سے نوازا گیا ہے کیونکہ اس سکوارن نے 27 فروری کو ایف 16 طیارے کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا تھا۔