کرپٹ عناصر گرفتار ہونگے، تو پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، صدر علوی

May 17, 2019

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان میں کرپٹ عناصر مادر پدر آزاد رہے ہیں کرپٹ لوگوں کو پکڑا جائے گا تو پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ آئین میں ترمیم ہوسکتی ہے تو 18 ویں ترمیم میں تبدیلی کیوں نہیں ہوسکتی، این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے بحث جاری رہنی چاہئے۔ یوٹرن یعنی فیصلے پر نظرثانی کرنا حالات کے مطابق کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ نیب کے چیئرمین میرے پاس آئے تھے انہوں نے رپورٹ بھی دی تھی چیئرمین نیب کو کہا تھا کرپشن کیخلاف بلا خوف وخطر کارروائیاں جاری رکھیں۔

مزیدخبریں