وزیراعظم کا جمہوریت کے استحکام کیلئے آزاد،ذمہ دار صحافت کے کلیدی کردار پر زور

وزیراعظم عمران خان نے جمہوریت کو مستحکم بنانے کیلئے آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کے اہم کردار پر زور دیا ہے۔وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے بقایا جات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر آزادی رائے کے آئینی اور بنیادی حق میں یقین رکھتی ہے عمران خان نے کہا کہ وہ صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں اور ان کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کو ہدایت کی کہ پی بی اے اور اے پی ایس سکے ساتھ بقایا جات کے حوالے سے فوری مشاورت کی جائے۔انہوں نے وزارت کو ہدایت کی کہ عید سے قبل صحافیوں کو بقایا جات کی ادائیگی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔اس سلسلے میں وزیراعظم نے اطلاعات ونشریات کی خصوصی معاون فردوس عاشق اعوان سے اس عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کیلئے کہا عمران خان نے وزارت اطلاعات کو یہ بھی ہدایت کی کہ میڈیا کے ذریعے حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے کو اجاگر کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن