حکومت عید تک چوبیس گھنٹے کاروبار کرنے کی اجازت دے :لاہور چیمبر آف کامرس

May 17, 2020

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے لاہور چیمبر کے مطالبے پر کاروبار کھولنے کے تاجر دوست فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ عید تک روزانہ چوبیس گھنٹے کاروبار کرنے کی اجازت دے دے۔ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ حکومت کے انڈسٹری، مارکیٹیں اور اب شاپنگ مالز اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز کھولنے جیسے اچھے اقدامات کے دور رس نتائج برآمد ہونگے ۔

مزیدخبریں