اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ رپورٹرز اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کر رہے ہیں ،براہ مہربانی میڈیا مالکان ان کا خیال رکھیں۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ میری میڈیا مالکان سے اپیل ہے کہ آپ ورکرز سے دن رات کام لے رہے ہیں لیکن اکثر کو نہ تو تنخواہیں دی جارہی ہیں اور نہ ہی ماسک اور دیگر حفاظتی سامان حتیٰ کہ ٹیسٹ بھی نہیں کروائے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ چینلز میں کیس نکلے لیکن پھر بھی سپرے نہیں کروایاگیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ رپورٹرز اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کر رہے ہیں پلیز ان کا خیال رکھیں۔
رپورٹرز جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کر رہے ہیں میڈیا مالکان انکا خیال رکھیں، حمزہ شفقات
May 17, 2020