تحریک انصاف نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے : مدثر قیوم ناہرا

May 17, 2020

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف نے اپنے دو سالہ دورِ اقتدار میں نااہلیت اور کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے چوہدری اظہر قیوم ناہرا ایم این اے اور چوہدری مظہر قیوم ناہرا سابق چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گڈگورننس اور احتساب کا نعرہ لگانے والوں سے تین گنا زیادہ لاگت اور ٹائم پیریڈ کے باوجود پشاور میٹرو مکمل نہیں ہو رہی ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد کا اضافہ بلین ٹری پراجیکٹ ہو یا آٹے چینی کے بحران سے سینکڑوں ارب کے ڈاکے ہو یا پابندی کے باوجود بھارت سے ادویات کی درآمد ہو تحریک انصاف کے راہنماء ان کرپشن کے سکینڈلز میں واضح طور پر ملوث نظر آتے ہیں تحریک انصاف نے اپنے 23 ماہ کے دور اقتدار میں 12941 ارب روپے قرض لیا مگر ایک بھی ترقیاتی منصوبہ مکمل نہیں کیا جو نیازی ٹولے کی کرپشن اور نااہلیت کی واضح مثال ہے۔

مزیدخبریں