قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصورمنظر جاوید علی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں جن میں آٹا تھیلہ 20کلو گرام پر چون ریٹ 805روپے‘ بناسپتی گھی (پیکٹ کھلا ) فی کلو گرام بمطابق نرخ نامہ گورنمنٹ ، چاول سپر باسمتی نیا 130روپے فی کلو گرام ، چاول اری 35روپے فی کلوگرام ، دال چنا باریک100روپے فی کلو گرام ، دال چنا موٹی 110روپے فی کلو گرام ، دال مسور موٹی امپورٹڈ130روپے فی کلو گرام ، دال مسور باریک لوکل156روپے فی کلو گرام، دال ماش چھلکا 188روپے فی کلو گرام ، دال مونگ دھلی ہوئی 240روپے فی کلو گرام ،کالے چنے 106روپے فی کلو گرام ، سفید چنے موٹے 110روپے فی کلو ، سفید چنے باریک 90روپے فی کلو ، دودھ کھلا فی لیٹر 70روپے ، دہی 80روپے فی کلو ، گوشت چھوٹا 780روپے فی کلو ، گوشت بڑا 380روپے فی کلو ، روٹی تندوری 100گرام 6روپے ، نان 100گرام 9روپے ، بیسن 116روپے فی کلو گرام ، چینی 80روپے فی کلو گرام فروخت۔