نیب کو سابق ادوار میں تمام سیاسی جماعتوں پی پی پی ،ن لیگ نے استعمال کیا

May 17, 2020

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئر مین میاں جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ نیب سیاسی بلیک میلنگ اور سیاسی انجیئنرنگ کا ادارہ بن چکا ہے نیب کو سابقہ ادوار میں تمام سیاسی جماعتوں پی پی پی ،ن لیگ ،پرویز مشرف نے استعمال کیا اب پی ٹی آئی نیب کا استعمال سیاسی انتقام کے طور پر کر رہی ہے ہر شخص احتساب کے حق میں ہے مگر احتساب کے اداروں کو فرد واحد انتقام کیلئے استعمال کرے گا تو اس احتساب کو کوئی نہیں مانے گا ان خیالات کاظہار انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر ملک عمران اعجاز ڈوگر ،میاں رفاقت علی ،شہباز چھینہ اور دیگر بھی موجود تھے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت اپنی ناقص کارکردگی اور نا اہلی کو چھپانے کیلئے شریف فیملی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے حکمران مقبوضہ کشمیر قادیانیوں کے ایشو پر بھی شریف فیملی کو شامل کیا جا تا ہے اصل میں حکمران دو سالوں میں کوئی کار کردگی نہیں دکھا سکی اس لئے اپنی نااہلی کو کرپشن کے نعروں کے پیچھے چھپایا جا رہا ہے ۔

مزیدخبریں