لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کی گڈ گورنس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایہ داری نظام میں ہر انسان کی طرح ادارے بھی اپنا فائدہ سوچتے ہیں۔ یہ حکومت کا کام ہوتا ہے کہ وہ کیسے انہیں کنٹرول کرتی ہے۔ پاکستان کے طلباء اس وقت پریشان ہیں ان کے والدین کروناء وباء کے باعث روزگار کھو رہے ہیں جس کے بعد ان کی آمدنیاں کم ہوتی جارہی ہیں مگر حکومت اس طرف دھیان دینے کو تیار نہیں کہنے کو فیسوں میں کمی کی گئی مگر ابھی تک طالب علوں کی تشویش کم نہیں ہوئی ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلا س آخر کار سیاسی جگت بازی کی نظر ہوکر ختم ہوگیا اس اجلاس پر عوامی ٹیکس پیئر کے کتنے پیسے خرچ ہوئے عوام وہ جاننے کے لئے بے تاب ہے۔ عمران ،نواز گٹھ جوڑ نے قومی اسمبلی کے پلیٹ فارم کو ایکسپوز کرکے رکھ دیا ہے کیسی عجیب بات ہے اپوزیشن لیڈر کی ریکوزیشن پر بلائے جانے والے اجلاس میں انھیں میڈیکل سرٹیفیکیٹ پر استثنی مل گیا اور عمران خان بھی ماضی کے وزراء عمران کی تقلید میں سیشن میں حاضر نہیں ہوئے ۔