بھکر(نامہ نگار) تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹی کا عملہ چیف آفیسر ظفر عباس بھٹی کی نگرانی میں شہر بھر کی تزئین و آرائش صفائی ستھرائی کیلئے متحرک ہوگیا۔ چیف آفیسرتحصیل کونسل /میونسپل کمیٹی ظفر عباس بھٹی نے صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا موقع پر انہیں ہداجات جاری کیں ۔چیف آفیسر تحصیل کونسل / میونسپل کمیٹی ظفر عباس بھٹی نے بتایا کہ عید سے قبل ہنگامی بنیادوں پر شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا جائے گا۔