گوجرخان (نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران( رجسٹرڈ) گوجرخان کے وفد کی گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر حرا رضوان سے ملاقات،وفد میں کریانہ ایسوسی ایشن صدر ملک محبوب حسین جنرل سیکرٹری کریانہ مرچنٹ شیخ ارشد ،نائب صدر مرکزی انجمن تاجران خواجہ آصف،مٹن کے صدر دلدار حسین اور خواجہ غلام دستگیر شامل تھے اسسٹنٹ کمشنر حرا رضوان نے ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والے دوکا ندارو ں کی دوکانیں سیل کی تھی وفد نے اسسٹنٹ کمشنر سے درخواست کی کہ ان دوکانوں کو کھولا جائے جس پر اسسٹنٹ کمشنرنے دوکانیں کھولنے کا حکم دیا اور ڈی سی او کے حکم کے مطابق ہر کریانہ سٹور پر ریٹ لسٹ آویزاں کر دی جائے گی۔