پاک فوج کی جانب سے بلتستان ڈویڑن کے دور افتادہ علاقوں میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری

سکردو(نامہ نگار)ایف سی این اے زرائع کی اطلاع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بلتستان ڈویڑن کے دور افتادہ علاقوں میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ آرمی چیف پکیج کے تحت پاک فوج کی ڈیڈیکیٹڈ ٹیموں کی طرف سے ضلع سکردو کے 5131 اور ضلع شگر کے 3540 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیاگیا۔جبکہ اْدھر ضلع کھرمنگ کے 2320 اور ضلع گانچھے کے 3232 مستحق خاندانوں میں راشن کے تقسیم کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچایاگیا۔کمانڈر FCNA کی سپیشل ہدایت پہ بلتستان کے معزور اور شہداء کے گھروں تک راشن اور ضرورت کی اشیاء پہنچا دی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن