قطر سے لوٹنے والے207 مسافروں کے ٹیسٹ لیبارٹری بھجوادئیے گئے

May 17, 2020

چوآسیدن شاہ( نامہ نگار) قطر سے خصوصی پروازسے اسلام آبادائیرپورٹ پہنچنے والے ملک بھر کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے207 مسافر جنہیں تاریخی مقام کٹاس راج میں قرنطینہ کیا گیا تھا کے کورونا ٹیسٹ لیکر لیبارٹری بھجوادئیے گئے ہیں سیمپلنگ کے تمام امورڈپٹی کمشنر چکوال کی خصوصی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو صحت ڈاکٹر سعادت علی خان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمجید نے اپنی نگرانی میں مکمل کروائے دوسری جانب ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن(ر) عبدالستار عیسانی نے تمام قرنطینہ کئے گئے افراد کیلئے رہائش,کھانے اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کروا کر چکوال دھرتی کی مہمان نوازی کی روایات کو برقراررکھا ہے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر قرنطینہ کئے گئے افراد میں سے بزرگ اور بیماروں کو دن میں بھی کھانا کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے ذرائع کیمطابق قرنطینہ کئے گئے تمام افراد ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر کی ذاتی دلچسپی سے کئے گئے اقدامات پر مطمئن ہیں۔

مزیدخبریں