لاہور(اسٹاف رپورٹر) بحریہ ٹائون لاہور کی گرینڈ جامع مسجد میں’ قرآن لائبریری ‘میں ڈیڑھ سال کے عرصے میں48 سے 68مز یدقرآن مجید کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ پبلک کے لیے اوپن ہے ۔اس عر صے میں 17 زبانوں میں قرآن مجیدکی بمہ ترجمعہ کولیکشن جمع کی گئی ہے جس میں ٹرکش زبان، شمالیہ ، کمبوڈیہ،جرمن اور انڈونیشیا کے علاوہ اور بھی بہت سی زبانیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خانہ کعبہ ، مسجدِنبوی اور حضور پاک ﷺ کے دور کے ماڈلز کو ہسٹر ی کو سامنے رکھتے ہوئے تیا ر کیے گئے ہیںمزیدکولیکشن میں خانہ کعبہ کا غلاف، جبلِ حوت کاپتھر،مسجد نبوی کا کارپٹ اورمغلیہ دور کا قرآن پاک اپنی اصل حالت میں موجود ہے ۔ جنھیں لوگوں کی آگاہی کے لیے ڈسپلے کیا گیا ہے۔ پاکستان کی تیسری اور دنیا کی ساتویں بڑی مسجد کا اپر فلور اس تاریخ ساز لائبریری جس میں 500 سے 1000 برس قدیم نسخے اپنی اصل حالت میں موجود ہیں،کیلئے مختص کر دیا گیا ہے۔ ان نسخوں میں اسلام، تاریخ، اور ادب کے موضوعات پرکتب شامل ہیں۔بحریہ ٹائون کے بانیوں میں سے ایک ایئر کموڈور جاوید احسن (مرحوم) نے یہ نسخے انڈونیشیا، ایران، افغانستان سعودی عرب اور دیگر ممالک سے اکھٹے کیے۔ان کے صاحبزادے کرنل (ر) علی احسن جو بحریہ ٹائون میں ہیڈ آف ایڈمنسٹریشن کے عہدے پر تعینات ہیں، نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا،’اس سے قبل یہ شاندار ذخیرہ بحریہ آرچرڈ کی مرکزی مسجد کی زینت تھا،لیکن اب چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین کی خصوصی ہدایات پر اسے گرینڈ جامع مسجد منتقل کر دیا گیا ہے۔ملک صاحب کی خواہش ہے کہ یہ خزانہ، پاکستان اور بحریہ ٹائون کی طرح تاقیامت سلامت رہے۔اپنی اصل حالت میں محفوظ رکھنے کی خاطران 500سے 1000 برس پرانے نسخوں کو ہر2 یا 3 سال بعد ٹریٹمنت دیا جاتا ہے۔بحریہ ٹائون نا صرف پاکستان بلکہ ایشیاء کا سب سے بڑا رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ گروپ ہے جسکے پراجیکٹس لاہور،راولپنڈی ،اسلام آباد، کراچی اور نوابشاہ میں قائم ہیں۔