امدادی رقم ملنے پر فنکار برادری وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشکور

May 17, 2020

لاہور(کلچرل رپورٹر)کرونا وباء کے دوران محکمہ ثقافت پنجاب نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت مختلف اضلاع میں ضرورت مند فنکاروں میں امدادی رقم تقسیم کی جس کے ملنے پر فنکاروں نے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ریڈیو، تھیٹر سمیت فن و ثقافت کے مختلف شعبوں سے منسلک فنکاروں نے پیغامات میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کو خراج تحسین پیش کیا اور پنجاب آرٹس کونسل محکمہ ثقافت پنجاب کی کاوشوں کو بے حد سراہا ہے۔ اصغر بہاولپوری کا کہنا ہے کہ لاک ڈائون کی وجہ سے مالی پریشانی کا شکار تھے کہ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے 20ہزار کی امدادی رقم وصول ہو گئی۔ فیصل آباد کے آرٹسٹ محمد شفیق بھی کرونا وباء کے سبب بے روزگار فنکاروں کو فنڈ دینے پر حکومت کے مشکور ہیں۔ جبکہ ڈی جی خان آرٹس کونسل سے فیض رسول نے بھی مقامی فنکاروں کو مشکل وقت میں نہ بھولنے پر وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں