اسلام آباد ( جاوید صدیق ) دنیا بھر کے لاکھوں افراد نے عالمی کمیٹی برائے انسانی برادری جو ہائی کمیٹی آف ہیومن فٹینیٹی کی درخواست پر پروردگارِ عالم سے کرونا وائرس سے نجات کی دعا کی ہے۔ کمیٹی نے، جس میں جامع الاظہر کے مفتی اعظم اور پوپ فرانسس کے علاوہ بعض ملکوں کے سربراہ بھی شامل ہیں نے دنیا سے درخواست کی تھی کہ وہ اس وائرس سے انسانوں کی نجات کیلئے اللہ کے ہاں دعا کریں اور اپنے ہاتھ اٹھائیں۔ دنیا میں اس وقت سائنس دان کرونا وائرس کی دوائی ڈھونڈنے میں لگے ہوئے ہیں لیکن انھیں خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی۔ سائنس دان اور تحقیق کار کرونا وائرس کی اصل نوعیت اور اس کے اثرات کا سبب جاننے میں بھی لگے ہوئے ہیں لیکن انھیں اس کا سرا نہیں مل رہا۔ ان حالات میں دنیا میں لاکھوں افراد کرونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں جس پر مذکورہ کمیٹی نے دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ خدا کے سامنے عاجزی سے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انسانوں کو اس وبا سے نجات دے۔ لاکھوں افراد نے جمعرات کے روز کمیٹی کی اپیل پر دعا کی۔ اس بارے میں رپورٹ ایفسو ایسٹ نامی خبر رساں ایجنسی نے دی ہے۔
جو ہائی کمیٹی آف ہیومن فٹینیٹی کی درخواست پر پروردگارِ عالم سے کروناسے نجات کی دعا
May 17, 2020