سڈنی (این این آئی)آسٹریا کی شہزادی 31 سالہ ماریہ گلٹزائن امریکی شہر ہیوسٹن میں انتقال کرگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کا انتقال دل میں خون کی فراہمی معطل ہونے کے باعث ہوا۔ماریہ گلٹزائن نے بھارتی نژفاد شیف رشی روپ سنگھ کے ساتھ اپریل 2017 میں شادی کی تھی جن کے ساتھ وہ ہیوسٹن میں ہی مقیم تھیں۔شادی کے بعد انہوں نے ماریہ گلٹزائن سے اپنا نام تبدیل کرکے ماریہ سنگھ رکھ لیا تھا، ان کا دو سالہ بیٹا میکسم بھی ہے۔