کراچی (سٹی نیوز) استاذالاساتذہ عظیم دانشور،محقق،نقاد،شاعر مصنف وصحافی پروفیسر ڈاکٹرابوالخیر کشفی کی بارہویں برسی کے موقع پر علمی وادبی ادارے بزم امکان سحر کے زیراہتمام وڈیولنک کے ذریعے منعقدہ ادبی ریفرنس سے سرپرست اعلیٰ ودائریکٹر ایڈور ٹائزمنٹ بلدیہ وسطی کراچی شمعونہ صدف نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاہے کہ ڈاکٹرابوالخیرکشفی کی پوری زندگی فروغ علم وادب سے عبارت ہے،ان کا نام موجودہ عہد کے ارباب علم ودانش میں ایک معتبر حوالے کی حیثیت رکھتاہے، علم وادب اور تہذیبی اقدار سے انہیں حددرجہ لگائوتھا،وہ اپنی ذات میں ایک انجمن اور علم وادب کا ایک ادارہ تھے۔ تقریب سے بزم امکان سحر کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹرمحمد ایوب عباسی، شفیق احمدعباسی، پاکستان بزم علم وادب کے سیکریٹری محمدشکیل قاسمی، معروف قلمکار وماہرتعلیم مختاراجمیری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔شمعونہ صدف نے مزید کہاکہ ڈاکٹرابوالخیر کشفی کاشمار نقادان ادب میں ہوتاہے جن کے نزدیک بددیانتی کفر ہے ۔انہوں نے تحقیق کو بھی اعتبارعطاکیا۔ایک ماہر لسانیات اور مترجم کی حیثیت سے بھی ان کی نمایاں شناخت ہے ،نعت گوئی اور سیرت نگاری بھی ان کاایک خاص حوالہ ہے۔انہوں نے شاوعری بھی کی اور صحافت بھی جبکہ سفرنامے بھی لکھے اور وہ خاکہ نگاری سے بھی خصوصی لگائو رکھتے تھے۔
ڈاکٹرابوالخیر کشفی کی پوری زندگی علم وادب کے لئے وقف تھی، شمعونہ صدف
May 17, 2020